ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کل (پیر) دوپہر ایک بجے سعودی عرب کون سا تجربہ کر رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب (2 نومبر 2025): کل دوپہر ایک بجے سعودی عرب نیا تجربہ کرنے جا رہا ہے تمام ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں پیر 3 نومبر کی دوپہر ایک بجے نیا تجربہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سعودی محکمہ شہری دفاع نے ملک بھر میں مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کا کہنا ہے کہ پیر کو ملک بھر کے موبائل صارفین کو تجرباتی طور پر انتباہی پیغامات جاری کیے جائیں گے۔

محکمے نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز کے آپریٹنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ ہنگامی حالات کے لیے انتباہی پلیٹ فارم کے تحت ہونے والے انتباہی تجربے کے دوران اطلاعات بروقت موصول ہو سکیں۔

پیر کی دوپہر ایک بجے موبائل فونز پر انتباہی پیغام نظام کے تجربے کے لیے ہے۔ اس کی کامیابی موبائل ڈیوائسز کے آپریٹنگ سسٹمز کے اپ ڈیٹڈ ہونے پر منحصر ہے تاکہ اطلاعات موثر انداز میں موصول ہوں۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتباہی نظام کی تیاری کو بہتر بنانے اور عوامی تحفظ وسلامتی کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں فجر کے وقت کیا ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں