ریاض: پاکستان میں متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں منکی پاکس کے کیس سے متعلق سعودی محکمہ صحت نے بیان جاری کیا ہے۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، مملکت صحت عامہ کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، وائرس کی نگرانی اور پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر بروئےکار لائی جارہی ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں اور سعود عرب میں مقیم تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
حکام نے کہا کہ عوام منکی پاکس سے متعلق افواہوں پریقین نہ کریں، سرکاری ذرائع کی معلومات پراعتماد کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ شہری منکی پاکس سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریز کریں، عالمی ادارہ صحت نے افریقہ میں منکی پاکس کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کی ہے۔