تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب؛ نجی شعبے میں ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں

سعودی وزارت افرادی قوت حکام کا کہنا ہے کہ نجی اداروں میں ایک لاکھ سے زائد سعودی شہریوں کو ملازمتیں دلائی جائیں گی۔

یہ بات حکام نے مجلس شوریٰ کے ماتحت افرادی قوت کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ کمیٹی کے سربراہ عطا السبیتی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں نائب وزیر افراد قوت ڈاکٹر عبداللہ اور نائب ماجد الغانمی شریک ہوئے۔

ارکان شوریٰ کے سوالات کے جواب میں وزارت افراد قوت نے بتایا کہ سعودائزیشن کا نیا پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت نجی شعبے میں ایک لاکھ 15 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں دلائی جائیں گی۔

حکام نے آگاہ کیا کہ اس حوالے سے بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں۔ اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ خواتین کی اقتصادی شراکت میں اضافہ ہوا ہے، 2018 سے لے کر 2020 کی دوسری سہ ماہی تک اقتصادی سرگرمیوں کا خواتین کا حصہ بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ مملکت میں بڑے پیمانے پر سعودائزیشن پالیسی کے تحت سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

بندرگاہوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کی اسامیوں کی سعودائزیشن کا پروگرام جاری ہے۔ 2021 کے دوران بتدریج 300 سے زائد اسامیوں پر سعودی تعینات ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -