تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیور کی پراسرار موت

ریاض: سعودی عرب میں شقرا کمشنری کے علاقے المطار میں ایک بھارتی مسلمان ڈرائیور پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق المطار میں بھارتی فیملی ڈرائیور گزشتہ تین دن سے لاپتا تھا جو اب گھر سے مردہ حالت میں پایا گیا، متعلقہ اداروں نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق اتبدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہری کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، کیوں کہ گھر میں بستر کے برابر میں کوئلے کی انگیٹھی رکھی ہوئی تھی اور کوئلے راکھ میں تبدیل ہوچکے تھے، خیال کیا جاتا ہے کہ انگیٹھی کی وجہ سے کمرے میں موجود آکسیجن ختم ہوگئی تھی۔

سعودی عرب : لڑکی کی پراسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی

آکیسجن کے خاتمے سے موت واقع ہوسکتی ہے، لیکن تحقیقات سے قبل کچھ کہنا بے معنی ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص باقاعدگی سے نماز کے لیے مسجد آتا تھا لیکن گزشتہ دنوں سے غیرحاضری پر نمازیوں نے شہری کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔

پولیس جب مردہ ڈرائیور کے رہائشی مقام پر پہنچی تو کمرہ بند تھا اور اندر سے لاش کی بدبو آرہی تھی، دروازہ توڑا گیا تو شہری مردہ حالت میں پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -