تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب: فائنل ایگزٹ ویزہ لگوانے والوں کیلئے ضروری ہدایات جاری

ریاض : سعودی حکام نے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) ویزہ کے حصول کے خواہش مند افراد کیلئے پاسپورٹ کی مدت معیاد واضح کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ جوازات نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص خروج نہائی ویزہ لگوانا چاہتا ہے تو اس کے پاسپورٹ کی مدت معیاد کم از کم 60 روز یعنی دو ماہ ہونے چاہیے تاک فائنل ایگزٹ ویزہ لگنے کے بعد ان 60 روز میں وہ اپنے جملہ امور نمٹا سکے۔

جوازات کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت کے اندر سفرکرنا ضروری ہوتا ہے۔ امیگریشن قانون کے مطابق پاسپورٹ بین الاقوامی سفری دستاویز ہے جس کا سفر کے وقت کارآمد ہونا لازمی ہوتا ہے۔

ائنل ایگزٹ ویزا لگائے جانے کے بعد اگرچہ جوازات کے مرکزی سسٹم میں غیر ملکی کارکن کی فائل عارضی طورپربند کردی جاتی ہے تاہم اسے مستقل طورپر اس وقت ہی بند کیا جاتا ہے جب کارکن مملکت سے نکل جاتا ہے اور ہوائی اڈے پر موجود امیگریشن کاونٹر سے اس کا ایگزٹ لگا دیا جاتا ہے۔

سعودی حکام نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ فائنل ایگزٹ ویزا سٹمپ ہونے کے بعد اس کی مدت میں نہ توسیع کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اسے تبدیل کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -