تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب: نئے تعلیمی سال کا آغاز، والدین کیلئے بھی اہم ہدایات جاری

ریاض: سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد والدین کیلئے بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت تعلیم نے پرائمری اسکول کی پہلی، دوسری اور تیسری جماعتوں کے طلبا کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم دلانے کے لیے ’مدرستی‘ اور ’روضتی‘ پلیٹ فارم استعمال کریں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ والدین ’مدرستی‘ اور ’روضتی‘ پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے کوڈ اسکول کے پرنسپل سے رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں، اس طرح طلبا کی تعلیمی سرگرمی متاثر نہیں ہوگی۔

مملکت میں وزارت تعلیم نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار روضتی یا مدرستی ایپ استعمال کرنے کی صورت میں توکلنا ایپ کا پاس ورڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر پہلے سے مدرستی یا روضتی ایپ استعمال کرنے والا کسی اور تعلیمی ادارے میں منتقل ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ کے ذریعے صارف کا نام حاصل کیا جا سکے گا۔

نیز کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں اسکول پرنسل یا ٹیکنیکل عملہ معاملے کا حل نکالے گا۔

اگر صارف نے توکلنا ایپ میں موجود پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہو تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ والے پاس ورڈ سے روضتی یا مدرستی ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔ پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -