تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: نیا معاہدہ، غیرملکیوں کے ویزوں سے متعلق گائیڈ بک جاری

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ملازمت کے نئے معاہدے سے متعلق گائیڈ بک جاری کی ہے جس میں خروج وعودہ اور نہائی ویزا نکلوانے کی وضاحت درج ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہدایت نامہ میں نئے معاہدے کے حوالے سے دیگر وضاحتیں بھی درج ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملازم کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) اپنے طور پر نکلوا سکتا ہے۔

گائیڈ بک کے مطابق غیرملکی کارکن کو خروج ونہائی(فائنل ایگزٹ) بھی ازخود لگوانے کا اختیار ہوگا، تاہم آجر کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر درخواست پر 10 دن کے اندر اندر اعتراض ریکارڈ کراسکتا ہے۔

مہلت ختم ہونے کے 5 روز کے اندر کارکن خروج و عودہ ویزا نکلوا سکے گا اور وہ مؤثر ہوگا۔ اسی طرح خروج ونہائی ویزا بھی اجرا کی تاریخ سے پندروہ روز کے لیے موثر ہوگا۔

سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکی کارکنان کو اہم جواب مل گیا

البتہ غیرملکی کارکن کو ملٹی پل ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرانے کی اجازت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نئے قوانین کے تحت ملازمت کا معاہدہ مکمل کرنا لازمی ہوگا، اس سے قبل خروج وعودہ یا خروج ونہائی کی درخواست نہ قابل قبول ہوگی۔

Comments

- Advertisement -