اشتہار

ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا اجازت نامہ جاری کرنے کیلیے نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ (12 اکتوبر 2026): روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہونے والے ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ریاض الجنہ کی زیارت کر سکے اس کے اجازت نامے سے متعلق اہم خبر آئی ہے۔

فرمان رسول ﷺ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں موجود حصہ ریاض الجنہ زمین پر جنت کا ٹکڑا ہے، جس نے یہاں عبادت کی، گویا اس نے جنت میں عبادت کی۔

دنیا بھر سے مسلمان روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ آتے ہیں اور ہر زائر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرے اور وہاں نوافل بھی ادا کرے۔

تاہم اب ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے سے متعلق نئی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ، مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا اجازت نامہ اسی وقت جاری کیا جائے گا جب گزشتہ اجازت نامے کے اجرا کو 365 دن گزر چکے ہوں۔


 

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ یہ مدت مکمل ہونے کے بعد مستفید ہونے والے کی اہلیت اور ’’نسک‘‘ ایپ پر دستیاب اوقات کے مطابق نئے اجازت نامے کا اجرا ممکن ہوگا۔

نسک‘‘ کے ذریعے بکنگ

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے قریب موجود زائرین دستیاب اوقات کے مطابق ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی غرض سے ’’فوری بکنگ‘‘ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان سہولیات کے ذریعے ریاض الجنہ میں زائرین کے داخلے کو منظم کرنے اور زیارت کے اوقات کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ریاض الجنہ مسجد نبوی ﷺ میں حجرۂ مبارک اور منبرِ رسول ﷺ کے درمیان واقع ہے۔ رقبہ تقریباً 330 مربع میٹر ہے، جس کی لمبائی لگ بھگ 22 میٹر اور چوڑائی 15 میٹر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں