تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: نئے تعلیمی سال کے لیے منصوبہ تیار

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے اسکولوں میں پڑھائی کا منصوبہ مرتب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں 2 ہفتوں میں 5 کلاسز منعقد ہوں گی، اور آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس نئے تعلیمی پروگرام سے نرسری کی کلاسز مستثنیٰ ہوں گی، العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کی نئے تعلیمی سال کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی 4 زمروں پر مشتمل ہے۔

وزارت کے مطابق روایتی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہے گا۔

تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم کو جن چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، ان میں لو کیٹیگری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کیٹیگری، درمیانی کیٹیگری، اور ہائی کیٹیگری شامل ہیں۔

’لوکیٹیگری‘ میں 15 یا اس سے کم طلبہ کو رکھا گیا ہے، جس میں نرسری اور ابتدائی کلاس کے طلبہ شامل ہیں، سیکنڈری اورہائر سیکنڈری کیٹیگری کے لیے طلبہ کی تعداد 20 یا اس سے کم رکھی گئی ہے، جب کہ درمیانے زمرے میں طلبہ کی تعداد 16 سے 30 مقرر کی گئی ہے ۔

ہائی کیٹیگری میں طلبہ کی تعداد 31 سے 45 ہوگی، سیکنڈ ہائی کیٹیگری میں 41 سے 60 طلبہ ہوں گے، جب کہ سپریم ہائی کیٹیگری میں طلبہ کی تعداد 61 سے زیادہ ہوگی۔

یہ حکمت عملی وزارت نے تعلیمی اداروں میں کرونا وبا سے حفاظت کی خاطر سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دی ہے، تعلیمی اداروں میں لیبارٹریز اور مصلوں (نماز کی جگہ) کے لیے بھی قواعد مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ وہاں ایک وقت میں مقررہ حد سے زیادہ طلبہ جمع نہ ہوں۔

اس کے علاوہ، مملکت کے تمام ریجنز میں 50 لاکھ طلبہ، جن کی عمر 12 سے 18 برس کے درمیان ہے، انھیں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -