تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب: قرنطینہ کے حوالے سے نئی وضاحت!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے قرنطینہ کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ وہ افراد جنہوں نے 14 دن غیر پابندی والے ملک میں گزریں ہیں وہ بھی مملکت آنے پرقرنطینہ کریں گے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون ہو وہ براہ راست آسکتے ہیں، انہیں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

جوازات نے یہ بھی کہا مذکورہ صورت کے علاوہ آنے والے ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگوائی ہے انہیں پانچ دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔

وہ افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی صرف ایک خوراک لی تھی وہ اگر سعودی عرب لوٹیں تو انہیں تین دن کا قرنطینہ کرنا پڑتا ہے، تیسرے روز رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کردی جاتی ہے۔

جبکہ بغیر ویکسینیشن والوں کو ہوٹل قرنطینہ سے نکلنے کے لیے پانچویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے پر ہی انہیں قرنطینہ سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -