تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قوانین کی خلاف پر نئے جرمانے : سعودی حکومت نے خبردار کردیا

ریاض : سعودی عرب میں وزارت بلدیات ودیہی ترقی کی جانب سے تجارتی وتعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والےجرمانوں کا نیا چارٹ جاری کردیا ہے۔

جرمانوں کے نئے چارٹ پرعمل درآمد بروز ہفتہ 15 جنوری سے کردیا گیاہے، تعمیراتی امورکی خلاف ورزی پرجرمانے کی حد 50 ہزارہے جبکہ تجارتی ضوابط پرعمل نہ کرنے پر انتہائی جرمانہ 25 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مخصوص رقبے پر تعمیر کیے جانے والے تجارتی سینٹرز میں بچوں کی نگہداشت کا مرکز نہ بنانے پر25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ برس وزارت بلدیات کی جانب سےایسےتجارتی مالز جن کا رقبہ 40 ہزار مربع میٹر یا اس سے زائد ہے ان کی انتظامیہ کو اس امرکا پابند کیا تھا کہ وہ مالز میں بچوں کی نگہداشت کے لیے باقاعدہ جگہ مخصوص کریں جس کا رقبہ کم از کم 50 مربع میٹر ہو۔

اس کے علاوہ خواتین کے بیوٹی پارلرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر20 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیاگیا ہے، کسی بھی پارلرمیں جہاں خواتین کا میک اپ کیا جاتا ہے کسی بھی قسم کا کیمرہ لگانا خلاف قانون شمار کیا جائے گا۔

طبی اغراض کے لیے تیار کیے گئے غیرمعروف نسخے تیار کرنا یا انہیں فروخت کرنے پر10ہزار ریال جرمانہ ہوگا، غیرلائسنس یافتہ کیفوں میں "شیشہ” سروس فراہم کرنے پرجرمانہ 10 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سیل کی گئی دکان کو بغیر اجازت کھولنے پر جرمانہ 10 ہزار ریال عائد کیا جائے گا۔

وزارت بلدیات کی ہدایات کے مطابق تعمیرات اور شاہراہوں کےحوالے سے خلاف ورزیوں پر مقرر کیے جانے والے جرمانے مختلف نوعیت کے ہیں جن میں سب سے زیادہ جرمانہ 50 ہزار ریال ہے۔

سڑکوں یا مختلف مقامات پرپرمٹ کے بغیر کھدائی کرنے پر50ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ کھدائی کے فوری بعد اسے بند نہ کرنے پر30 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔

کھدائی کی مشینری کے استعمال سے سڑکوں کے خراب ہونے پر30 ہزار ریال جبکہ کھدائی کے مقام پرکنٹریکٹر کا نام ودیگر تفصیلات کا بورڈ نہ لگانے پر5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

تعمیراتی نظام کی خلاف ورزیوں پرمختلف جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں تعمیراتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

تعمیراتی پرمٹ حاصل کیے بغیر کام کرنے پر بھی 50 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیوریج کو کھلا چھوڑنے پر مقرہ کنٹریکٹر پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پیٹرول اسٹیشنز کی خلاف ورزیوں میں جرمانہ کی انتہائی حد10ہزار ریال مقرر کی گئی ہے جن میں پیٹرول اسٹیشن پر ریٹ لسٹ نہ لگائے جانے پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پیٹرول اسٹیشن پر صفائی نہ ہونے پر5 ہزار، اسٹیشن پر بنے واش رومز کی صفائی نہ ہونے اور خصوصی افرادکے لیے مخصوص سہولتیں فراہم نہ کیے جانے پر2500 ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -