تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: داخلہ ممنوع، وہ افراد جو نہیں آسکتے

ریاض: سعودی عرب میں غیر کورونا ویکسین یافتہ افراد کا تجارتی مراکز میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے تجارتی اداروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ صرف ویکسین لگوانے والوں کو آنے کی اجازت دیں اورغیر ویکسین یافتہ افراد کو آنے سے روکیں۔

وزارت نے خبردار کیا کہ تجارتی مراکز میں غیرویکسین یافتہ افراد کا آنا خلاف قانون ہے اور اس پر سزا مقرر ہے جو تجارتی ادارہ غیر ویکسین یافتہ کو آنے کی اجازت دے گا۔

‘ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد اگر وہ تجارتی مراکز میں نظر آئے تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی ہوگی’۔

سعودی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ یہ پابندی ویکسین سے مستثنی زمروں میں شامل افراد پر لاگو نہیں ہوگی، تجارتی مراکز گنجائش سے زیادہ افراد کو اندر نہ آنے دیں۔

یہ بھی ہدایت کی کہ اس حوالے سے ایس او پیز، سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کرائی جائے۔

Comments

- Advertisement -