تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: متعدد غیرملکی افراد اور ادارے بلیک لسٹ

ریاض : سعودی حکومت نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی مبینہ طور پر مالی امداد کرنے والے غیرملکیوں اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں سرگرم حوثی جنگجوؤں کی مالی امداد کرنے والے 25 غیرملکیوں افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے، جو ایرانی پاسداران انقلاب کے تعاون سے کام کررہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے افراد کا تعلق شام، برطانیہ، یمن، صومالیہ، یونان اور بھارت سے ہے۔

سعودی عرب نے بلیک لسٹ افراد اور اداروں کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان میں سے کسی کے ساتھ بھی براہ راست یا بالواسطہ لین دین قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا، اگر مملکت میں مقیم کسی شخص کا مذکورہ افراد یا اداروں کیساتھ کوئی تعلق ثابت ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -