تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب: آن ارائیول ویزوں سے متعلق زبردست خوشخبری

سعودی عرب نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کے بعد آن ارائیول ویزے کی سہولت بحال کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا مؤثر ویزہ رکھنے والوں کے لیے مملکت میں آن ارائیول ویزہ بحال کر دیا ہے۔

وہ افراد اور شہری جن کے پاس امریکا، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ سعودی ایئرلائن، ناس اور اے ڈیل ایئر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے آن ارائیول ویزہ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود افراد کے لیے حکام کی اہم وضاحت

ایسے افراد مملکت آمد پر 12 ماہ کے لیے آن ارائیول ویزے کا اجرا کروا سکتے ہیں جس کے لیے انہیں کسی ادارے کو پیشگی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مذکورہ ممالک کے افراد پر لازم ہے کہ وہ مملکت آمد سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک بار سفر کر چکے ہوں۔
سعودی عرب میں حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ابشر اکاؤنٹ بنانے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیے جاتے ہیں جن میں سب سے معروف اور ضروری پلیٹ فارم ابشر ہے۔

ابشر پر ہر سعودی شہری اور یہاں رہنے والے غیر ملکی کا اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری معاملات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -