تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی حکام نے غیر ملکی ملازم کے ورثا کو ان کا حق دلوا دیا

ریاض: سعودی حکام نے ایک نجی کمپنی اور غیر ملکی ملازم کے ورثا کے درمیان مالی تنازعہ طے کروا دیا، کمپنی غیر ملکی کارکن کے ورثا کو 8 لاکھ 71 ہزار ریال کی ادائیگی کرے گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نجی کمپنی کو متوفی غیر ملکی کارکن کے ورثا کے لیے 8 لاکھ 71 ہزار ریال کی ادائیگی کا پابند بنا کر کے فریقین کے درمیان مالی تنازعہ طے کروا دیا۔

وزارت افرادی قوت ریاض برانچ نے بتایا ہے کہ نجی کمپنی اور اس کے متوفی عرب کارکن کے وارثوں کے درمیان مالیاتی تنازعہ چل رہا تھا، تنازعہ طے کروانے کے لیے متعدد میٹنگز کی گئیں۔

اس دوران فریقین کو مصالحت کے ذریعے تنازع طے کرنے پر آمادہ کر کے مصالحت کی تفصیلات پر بات چیت کی گئی، بالآخر فریقین مصالحتی فیصلے پر راضی ہوگئے۔ اس کے بموجب متعلقہ کمپنی عرب کارکن کے وارثوں کو 8 لاکھ 71 ہزار ریال ادا کرے گی۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے فریقین کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھا دی ہے کہ مدعی آن لائن کمپنی کے خلاف دعویٰ دائر کر سکتا ہے جس کی سماعت آن لائن ہوگی، سماعت کی تاریخیں اور وقت متعین کیا جائے گا اور فریقین کو عدالت میں آنے کی زحمت نہیں دی جائے گی۔

وزارت افرادی قوت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ آجر اور اجیر دونوں میں سے کسی کا بھی حق ضم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت ک مطابق کسی بھی ادارے کو چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اجیروں کے حقوق پر ہاتھ صاف کرنے یا حقوق کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر ادارے کے ساتھ قانون کے دائرے میں باز پرس ہوگی۔

Comments

- Advertisement -