The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب کے باحہ ریجن میں خوفناک آتشزدگی

ریاض: سعودی عرب کے علاقے باحہ ریجن میں قریہ رغدان میں گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے باحہ ریجن کے قریہ رغدان کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، شہری دفاع کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ اور کئی امداد ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان ہلال احمر کے مطابق 20 سالہ نوجوان جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرکے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا دیگر پانچ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عماد الزہرانی کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں