پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

جد: سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم فروری 2026 سے عالمی سطح پر تمام غیر ملکی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے بورڈ نے ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے، دنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق منظور شدہ ترمیم کا مقصد مین مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت والے افرد کی بنیاد کو وسعت دینا اور بہتر بنانا ہے، اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ کی لیکویڈیٹی بڑھ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 2025 کی تیسری سہ ماہی تک اسٹاک مارکیٹ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے 590 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ توقع ہے ترمیم شدہ ضوابط کے بعد سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ مالیاتی مرکزی مارکیٹ اتھارٹی نے جولائی 2025 میں سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب: اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں

اس حوالے سے مختلف زمروں کے سرمایہ کار جن میں خلیجی ممالک میں رہنے والے یا ایسے غیرملکی جو ماضی میں سعودی عرب میں مقیم تھے کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں جو آج ہونے والے فیصلے کی ابتدائی کڑی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں