تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

سعودی عرب: غیرملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم

ریاض: سعودی عرب میں غیرقانونی کاروبار میں ملوث گرفتار تارک وطن کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر دمام میں گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے غیر قانونی کاروبار پر سعودی شہری اور شامی کو گرفتار کیا گیا جو گاڑیوں کے جعلی پرزے بھی فروخت کررہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی شہری اس کاروبار کے حوالے سے شامی شہری کو سہولت فراہم کیے ہوئے تھا جبکہ کاروبار کا اصل مالک شامی شہری تھا۔

سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سعودی اور شامی شہری پر تین لاکھ ریال جرمانہ کیا گیا جبکہ دونوں کو 6، 6 ماہ کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے، سزا مکمل ہونے کے بعد تارک وطن ملک بدر ہوگا۔

سعودی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی شہریوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی خصوصی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کاروبار کو قانونی شکل دیں۔

سعودی عرب: غیرملکی ہوجائیں خبردار!

حکام کا کہنا تھا کہ مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ‘اصلاح حال’ کی مہلت 16 فروری 2022 کو ختم ہوجائے گی، عنقریب آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کی مدد سے غیرقانون کاروبار پکڑیں گے، کارروائی کا طریقہ کار بھی مختلف ہوگا، ایسے لوگوں کو سخت سزائیں بھی دیں گے۔

Comments