پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

سعودی عرب کا ایرانی سفیرکو ملک چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے ایرانی سفیرکو 24 گھنٹے کے اندرملک چھوڑنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سفیر حسین صادقی کو ملک چھوڑنے کا حکم احتجاجاً جاری کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمرباقرالنمرکوگزشتہ روز سزائے موت دینے کے خلاف تہران میں کیے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے سعودی سفارت خانے کو نذرِآتش کردیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس موقع پرایران کے ردعمل کوغیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے ایرانی سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ النمر چھالیس دیگر افراد کے ہمراہ سزائے موت پرسعودی عرب کے شیعہ اکثریتی مشرقی صوبے سمیت ایران، عراق، لبنان، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں احتجاج کیا جارہاہے۔

شیخ النمر کو 2011 میں سعودی حکومت اورشاہی خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پرگرفتارکیاگیا تھا اورگزشتہ روز ان کی سزائے موت پرعملدرآمد کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں