منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 جولائی 2026): سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کے لیے بڑی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خدمات کی معطلی کے بعد نادرا آفس نے آج سے اپنی خدمات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری آج (اتوار) سے نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

نادرا کی مدینہ منورہ میں یہ خدمات سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران معطل کی گئی تھیں۔

May be an image of text

واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور نائیکوپ بنانے کے ساتھ دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں