تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب میں پاکستانی نوجوان نے سیمنٹ کھا لیا

ریاض: سعودی عرب میں سیمنٹ کھانے والے پاکستانی نوجوان کی زندگی بچالی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک 30 سالہ پاکستانی نوجوان نے سیمنٹ کھا کر خودکشی کی کوشش کی جسے بچالیا گیا۔

پاکستانی ملازم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے سیمنٹ کا مرکب نگل لیا جو کہ اس کی آنتوں کے اندر سخت ہوگیا تھا۔

پاکستانی نوجوان کے سیمنٹ نگلنے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور شدید درد میں مبتلا رہا۔

رپورٹ کے مطابق 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے اس شخص کی جان بچائی اور کامیابی سے اس کے پیٹ سے کھایا ہوا سیمنٹ نکال لیا گیا۔

ڈاکٹرز نے نوجوان کے پیٹ کے ٹشوز کا بھی علاج کیا جو کنکریٹ کی وجہ سے خراب ہوگئے تھے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کیوں کی لیکن اس کی صحت مستحکم ہے۔

Comments

- Advertisement -