تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: مریضوں کو اہم سوالات کے جوابات مل گئے

ریاض: سعودی عرب میں علاج کے لیے مریضوں کو ڈاکٹرز سے کن کن سوالات کا حق حاصل ہے؟ وزارت صحت کے ذیلی ادارے نے اس حوالے سے آگاہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے تحت جدہ میں کام کرنے والے صحتی ادارے کا کہنا ہے کہ مریض علاج سے قبل ڈاکٹروں سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا انہوں نے ہاتھ دھوئے ہیں؟۔

جدہ محکمہ صحت کے مطابق اگر ڈاکٹر یا طبی عملہ مریض کی زبان نہیں جانتا تو ایسی صورت میں بیمار شخص اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کرسکتا ہے کہ اسے مرتجم فراہم کیا جائے تاکہ وہ متاثرہ شخص کا مرض بتا سکے۔

محمکے نے بتایا کہ ترجمہ کرنے والا فرد نہ ملے تو مریض طبی عملہ تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتا ہے، جبکہ بیمار شخص کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ ڈاکٹرز اور طبے عملے کی قابلیت کیا ہے۔

طبی عملے کی سابقہ قابلیت کیا ہے یہ بھی مریض کو پوچھنا چاہیے، مریض ڈاکٹروں سے علاج کے طریقہ کار اور ادویات کے استعمال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کرسکتا ہے۔

مریض اگر کسی طریقہ علاج سے مطمئن نہیں تو اسے رد کرنے کا بھی اختیار ہے۔

Comments

- Advertisement -