تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب، متوفی غیرملکی ملازمین کے اہلخانہ کو واجبات کی ادائیگی

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے متوفی غیرملکی ملازمین کے 31 ملین ریال سے زائد کے واجبات ادا کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران ریاض ریجن میں غیرملکی متوفی ملازمین کے لواحقین اور سفارت خانوں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے مالی معاملات کا تصفیہ کرایا۔

وزارت افرادی قوت کے ماتحت لیبر افیئرز انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری ذمہ داری صرف یہی نہیں ہے کہ متوفی غیرملکی ملازمین کے حقوق حاصل کیے جائیں بلکہ ہمارے فرائض میں کارکنان کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کی شکایات وصول کرنا اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بھی حل کرنا بھی شامل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ اگر آجر مصالحتی میٹنگ کا بائیکاٹ کررہا ہو اور غیرملکی ملازم کی تنخواہ مسلسل تین ماہ تک ادا نہ کی ہو تو ایسے غیرملکی ملازمین کا ٹرانسفر کسی اور جگہ کروانا بھی ہمارے ذمے ہیں۔

Comments

- Advertisement -