ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 4 غیر ملکیوں (تارکینِ وطن) اور 3 سعودی شہریوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانوں اور قید کی سزائیں سنادی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر حج پرمٹ کے بغیر 13 عازمین کو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ منتقل کرنے کی کوشش کی۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق، حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران ان گاڑیوں کو روکا اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ وزارت کی سیزنل انتظامی کمیٹیوں نے فوری طور پر ان کے خلاف درج ذیل سخت انتظامی فیصلے اور سزائیں سنائیں۔
غیر قانونی طور پر عازمین کو لانے والے ٹرانسپورٹرز اور اس جرم میں معاونت کرنے والے افراد پر 1,00,000 سعودی ریال (ایک لاکھ ریال) تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کے ساتھ ساتھ تمام مجرموں کو قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تمام مجرموں کے نام ان کے اپنے خرچے پر مقامی میڈیا میں عبرت کے لیے شائع کیے جائیں گے۔
سزا کاٹنے کے بعد غیر ملکی تارکینِ وطن کو فوری طور پر سعودی عرب سے بے دخل (ڈی پورٹ) کر دیا جائے گا اور ان پر مملکت میں دوبارہ داخلے کے لیے 10 سال کی پابندی عائد ہوگی۔
سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف پر دو غیر ملکی گرفتار
وزارتِ داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک بار پھر سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ حج قوانین اور ہدایات کی مکمل پاسداری کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


