تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے یہ ضرور جان لیں!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر وضاحت پیش کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے، مملکت سے چھٹیوں پر جارہا ہوں، فیملی پہلے سے ہی خروج عودہ پر گئی ہوئی ہے لیکن انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں، تو انہیں اپنے ہمراہ کیسے لاسکتا ہوں؟۔

جوازات نے جواب دیا کہ پابندی زدہ ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر نے اگر مکمل ویکسینیشن مملکت میں نہیں کرائی وہ براہ راست سعودی عرب نہیں آسکتے۔

یعنی سوال پوچھنے والے تارک وطن کی فیملی اگر سفری پابندی کے شکار ممالک میں ہے اور انہوں نے روانگی سے قبل ویکسینیشن نہیں کرائی تھی تو وہ غیرملکی کے ساتھ براہ راست سعودی عرب نہیں آسکیں گے۔

وہ غیرملکی جو براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسینیشن کا کورس مکمل نہیں کیا اور وہ ممنوعہ ملک سے تعلق رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ 14 دن کسی ایسے ملک میں رہیں جہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد نہیں کی گئی جس کے بعد وہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایسے ممالک سے مملکت آنے کے 5 دن بعد دوبارہ کورونا کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -