تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب : حکومت نے تمام غیرملکیوں کو خبردار کردیا

ریاض : سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور مقامی سعودیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دھوکے باز عناصر سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے ذہن کو حاضر رکھیں اور کسی پر اندھا اعتماد نہ کریں۔

اس حوالے سے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی "سدایا” نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ نجی معلومات اور کوڈ نمبر دریافت کرنے والوں کے کسی بھی رابطے کا جواب نہ دیں۔

سدایا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے رابطہ کرنے والوں کا اصل مقصد صارف کا ڈیٹا چرانا اور ڈیٹا ہولڈرز کو مالی نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سدایا نے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں متعدد سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے رابطے کرکے دعویٰ کیا گیا کہ وہ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے عہدیدار ہیں اور بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ضروری معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سدایا نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں کوئی بھی بینک کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر سے کسی بھی صورت میں نجی معلومات کے لیے ٹیلیفونک رابطے نہیں کرتا، کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر اس قسم کے رابطے پر کوئی ردعمل نہ دے۔

بیان میں کہا گیا کہ یقین رکھیں کہ رابطہ کرنے والے دھوکے باز ہیں اور وہ ڈیٹا حاصل کرنے کے آپ کو نقصان پہچائیں گے۔

Comments

- Advertisement -