تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب کی نہر کھود کر قطر کو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق

ریاض‌ : سعودی عرب نے  نہر کھود کر قطرکو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے ، مشیر ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ عظیم منصوبے سے خطے کا جغرافیہ تبدیل ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب قطر کے گرد نہر کھود کر اسے جزیرہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، مشیرولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر سعود القحطاتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس عظیم منصوبے سے خطے کا جغرافیہ تبدیل ہوجائے گا، میں بےچینی سے منصوبے کی تکمیل کی تفصیلات کا انتظار کر رہا ہوں۔

اس منصوبے کا مقصد قطر کو سعودی سرزمین سے الگ کر دینا ہے اور اس پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

یاد رہے قطر اور سعودی عرب کے تعلقات 14 ماہ سے کشیدہ ہیں، جون 2017 میں سعودی عرب، عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کا الزام لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے اور قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا اور قطر کے شہریوں کو جلد ازجلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی تھی۔

 مزید پڑھیں : سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

قطر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 4 ملکوں کی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

تعلقات میں کشیدگی کے بعد رواں سال اپریل میں کہا گیا تھا کہ خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد پر نہر کھدوانے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کے بعد قطر ایک تنہا جزیرہ بن جائے گا۔

Comments

- Advertisement -