سعودی عرب میں پولیس نے مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مویشیوں (بھیڑوں) کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہریوں کو طائف میں گرفتار کیا گیا ہے۔
13 Pakistani Nationals Arrested in Saudi Arabia for Goat Theft
Saudi authorities have arrested 13 Pakistani nationals on charges of stealing goats. The arrests were part of ongoing efforts to tackle livestock theft in the kingdom. pic.twitter.com/WinLlPS7IL
— ME24 – Middle East 24 (@MiddleEast_24) November 30, 2025
رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزمان مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں حکام کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 21 ہزار 134 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 20 سے 26 نومبر کے درمیان مجموعی طور پر 13 ہزار 128 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 826 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 180 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پرسعودی عرب میں غیرقانونی طور داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 667 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، ان میں سے 57 فیصد ایتھوپین، 42 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 31 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
سعودی عرب: سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے بڑا حکم جاری
رہائش، سفر، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر ’31 ہزار 91 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ان میں 29 ہزار 538 مرد اور ایک ہزار553 خواتین ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 22 ہزار 71 کو سفری انتظامات کیلیے سفارتخانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے جبکہ 5 ہزار 78 کو سفری انتظامات کی ہدایت کی گئی، 11 ہزار 674 افراد کو مملکت سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔


