تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے عوامی خدمات کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدام کرتے ہوئے پوسٹ آفسز کو ہفتے کے روز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی محکمہ ڈاک نے کہا ہے کہ اب پوسٹ آفس سنیچر کو بھی کھلیں گے، شام چار بجے سے رات نو بجے تک بھی بعض پوسٹ آفس کھولے جائیں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ڈاک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ خدمات کا معیار بلند کرنے اور صارفین کا وقت بچانے کے لیے ہفتے کے دن پوسٹ آفس کی کئی شاخیں کھولی جائیں گی۔ متعدد شاخیں مملکت بھر میں شام کے وقت بھی کھولی جائیں گی۔
محکمہ ڈاک نے شام کے وقت کھولے جانے والی شاخوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر چار یادگاری ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ہر سال 9 اکتوبر کو ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

محکمہ ڈاک نے تین اور چار ریال کے ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ یہ چاروں ڈاک کی چار سکیموں کا تعارف ہیں، اس موقع پر لوگوں کی زندگی میں ڈاک کی قدروقیمت اجاگر کی جاتی ہے۔ ڈاک کی عالمی تنظیم یو پی یو 146 برس قبل قائم ہوئی تھی۔ سعودی عرب 1927سے اس کا ممبر ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ ڈاک کے اہلکاروں نے کورونا وبا کے زمانے میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ان کے گھروں پر ڈاک کی سہولتیں مہیا کیں۔ طلبہ و طالبات کو گھروں پر پارسل پہنچائے۔ سرکاری اور نجی اداروں کے اہلکاروں اور انتظامیہ کو اس حوالے سے سہولتیں مہیا کیں۔

Comments

- Advertisement -