تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے اور جدید انداز میں تیاری کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے کو وزارت توانائی میں ضم کردیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب گیس یا تجدید پذیر توانائی کے ذریعے بجلی تیار کرنے کا پروگرام بنا رہا ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے کو پائیدار اور مضبوط بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات لائی جا رہی ہیں، بجلی کمپنی کو نرخنامے میں اضافے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہو ں نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کو وزارت میں شامل کرنے کا مقصد بجلی کے شعبے کے ڈھانچے کی تنظیم نو اور صارفین کی ضروریات پر توجہ دینا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا بجلی کمپنی کی آمدنی کو نئے طریقہ کار کے مطابق منظم کا جائے گا، اس سے بجلی کا معیار بلند اور متوازن آمدنی کا انتظام ہوگا۔

Comments

- Advertisement -