تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

الحرمین الشریفین میں استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر

مکہ المکرمہ: الحرمین الشریفین کے انتظامی ادارے کی پریزڈنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں استقبال رمضان کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران الحرمین الشریفین میں دس ہزار مرد و خواتین کارکنان مقامات مقدسہ کی دیکھ بھال اور رومزہ امور کی انجام دہی کے لیے موجود ہوں گے، صفائی ستھرائی کے لیے بڑی تعداد میں خدام المساجد بھی رمضان المبارک میں اپنے فرائض پہلے سے زیادہ سرعت اور ذمہ داری سے ادا کریں گے۔

منصوبے پر عملدرآمد کے لیے رفتار کار میں بہتری اور انسانی وسائل کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، مسجد الحرام میں موجود 28 برقی زینے چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔

ایسی ہی سہولیات مسجد نبوی میں بھی فراہم کی گئی ہیں، معذور افراد کی مساجد میں باآسانی رسائی کے لیے 38 داخلی راستے مختص کئے گئے ہیں، دیگر سہولیات کے ساتھ خواتین کی الحرمین الشریفین تک رسائی کے لیے سات خصوصی داخلی راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پریزڈنسی کے توسط سے فراہم کردہ خدمات میں ورکشاپس کا انعقاد۔ تقسیم مصحف، مذہبی کتابچے اور خطبے جمعے کا متعدد زبانوں میں ترجمہ شامل ہے، ضیوف الرحمان کی رہنمائی کے لیے لگائے گئے بورڈز پر بھی مختلف زبانوں میں ہدایات کے اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مقامات مقدسہ میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اس سال طے کئے جانے والے اہداف میں یہ امر سرفہرست ہے کہ مقامات مقدسہ مناسک حج اور عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو دینی شعائر کی ادائیگی میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -