تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: ہزاروں غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری!

ریاض: سعودی عرب نے اقامہ، رہائش اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہزاروں غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے متعدد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گرفتار ہونے والے کئی غیرملکی ڈی پورٹ ہوں گے۔ سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کلین سوئپ کے تحت ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرملکی گرفتار کیے جبکہ مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 54 ہزار کے قریب ہے، آپریشن میں کئی مقامی بھی حراست میں لیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 7 ہزار 500 اقامہ قوانین اور نو ہزار 300 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوحراست میں لیا گیا۔

سعودی اداروں کے زیر حراست افراد میں ایک ہزار 100 لیبرلا کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی شامل ہیں جبکہ مملکت کی سرحد غیر قانونی طورپرعبور کرنے والے 24 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 8 سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ اور روزگار مہیا کرتے تھے۔ زیر حراست 39 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ان کے ملکوں کے سفارتخانوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ سفری دستاویزات مکمل کی جا سکیں۔

Comments

- Advertisement -