جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

سعودی عرب، رمضان کے استقبال کی تیاریاں، شاہراہیں سج گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب مکہ مکرمہ میں رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہراہیں اور گلیاں خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں، جہاں رنگ برنگی لائٹس اور فانوس لگائے گئے ہیں۔

جبکہ مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمان، ترکیہ اور سنگاپور نے ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے منگل 17 فروری کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔

ترکی اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، کیونکہ فلکیاتی حسابات کے مطابق مقررہ رویت کے دن ہلال نظر آنے کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں تمام ہجری مہینوں کا آغاز پیشگی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ Presidency of Religious Affairs کے مطابق 29 ویں دن کیے گئے حسابات سے ظاہر ہوا کہ منگل 17 فروری کو عرب و اسلامی دنیا اور امریکا میں کہیں بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے جمعرات کو یکم رمضان مقرر کیا گیا۔

سعودی عرب: عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے اہم اقدام

استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے میناروں کے درمیان رمضان قرآن کا مہینہ ہے کے الفاظ روشن ہو گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں