تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب: بچوں کو متعدی امراض سے بچائیں، ہدایت نامہ جاری

ریاض: سعودی عرب میں بچوں کو متعدی امراض سے بچانے کے لیے نئی گائیڈ بک جاری کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے ) کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ بک میں مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے بچوں کو ویکسین لگانے کی اہمیت، اس کی ضرورت اور تاثیر کے بارے میں والدین کو آگاہ کیا گیا۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ متعدی امراض، بچوں کی صحت و سلامتی کے لیے خطرہ ہوتے ہیں۔ ایس ایف ڈی اے نے اپنی گائیڈ بک میں متعدی امراض کا تعارف بھی کروایا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خناق متعددی امراض میں سب سے خطرناک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گائیڈ بک میں دیگر بیماریوں سے متعلق والدین کو آگاہی اور اُن کی علامات کی بھی نشان دہی کی گئی۔

ہدایت نامہ میں مشورہ دیا گیا کہ کس طرح اپنے بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسین دی جاتی ہے تو ان پر اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں؟ اس پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

گائیڈ بک ایس ایف ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -