تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب : فضائی مسافروں کو ان کی رقم واپس ملے گی، لیکن کیوں؟

ریاض : سعودی عرب میں پابندی والے ممالک سے مسافروں کے براہ راست آنے کی پابندی کے بعد حکومت نے ایک اور بڑا حکم جاری کردیا۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو مملکت آنے والے مسافروں سے قرنطینہ پیکیج کی مد میں لی جانے والی پیشگی فیس واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے سعودی عرب آنے والوں سے ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی اٹھالی ہے اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے اس تناظر میں ہدایت دی ہے کہ جو فضائی کمپنیاں مملکت آنے والے مسافروں سے ہوٹل قرنطینہ فیس وصول کرچکی ہیں وہ فیس واپس کریں کیونکہ اب یہ پابندی ختم ہوچکی ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مملکت آنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری تھا اب یہ شرط ختم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ شہری ہوابازی نے مختلف ویزا ہولڈرز سے کہا ہے کہ مملکت میں قیام کے دوران ہیلتھ انشورنس لازمی ہوگا جس میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اس کے علاج کی کوریج شامل ہوـ

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ محکمے کی جاری کردہ ہدایات کی پابندی نہ کرنا قابل سزا عمل ہے۔ اسے سرکاری آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی مانا جائے گا جو بھی اس خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اسے کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -