تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی ریلوے کی جانب سے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں ریلوے کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان کردیا گیا، ٹکٹ بکنگ کی سہولت ویب سائٹ اور ایپ پر فراہم کی گئی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی سار کی جانب سے ریلوے کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹرینوں کے شمالی اور مشرقی روٹس کے لیے 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر 2022 سے رعایتی نرخوں پر ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں، ویب سائٹ اور ایپ پر بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سار کی جانب سے رعایت کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ 15 فیصد رعایت بزنس کلاس، اکانومی اور سلیپرز کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔

ریلوے کی 71 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہم کی گئی ٹکٹس 19 نومبر تک استعمال کی جاسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -