تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب گلوبل انٹرپرینیورشپ انڈیکس میں 7ویں نمبر پر آگیا

ریاض : نئے کاروبار کی حوصلہ افزائی کی بدولت سعودی عرب گلوبل انڈیکس میں 10 درجے ترقی کرکے 7ویں پوزیشن پر آگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبل انٹرپرینیورشپ انڈیکس نے درجہ بندی کی فہرست جاری کردی، جس میں سعودی عرب نے 10 درجے ترقی کی ہے۔

ریاست کی ترقی نئے کاروبار کی حوصلہ افزائی سے ہوئی ہے، کیونکہ سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت گزشتہ تین برسوں کے دوران نئے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وژن 2030کے تحت سعودی حکومت نئے کاروبار شروع کرنے والوں کو فنڈز بھی فراہم کرے گی تاکہ نئے کاروبار کو مزید تقویت فراہم ہو۔

گلوبل انٹرپرنیورشپ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ نامی عالمی ادارے کے مطابق 2018 میں سعودی عرب کی پوزیشن 45 ویں نمبر پر تھی۔

Comments

- Advertisement -