The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس کے 1247 نئے کیسز سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں وبائی صورت حال کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ایک ہزار دوسو سینتالیس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں مہلک وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 032 ہوگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 7891 کورونا مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

مملکت میں گزشتہ روز 1489 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 368 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں 11773 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1305 کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 273 ہے، اسی طرح مشرقی ریجن میں 234 جبکہ مکہ شہر میں 220 افراد کو وبا نے اپنا شکار بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں