ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

سعودی عرب: 14 ہزار 867 غیرقانونی تارکین ملک بدر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی مزید 19 ہزار 975 کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 14 ہزار867 غیرقانونی تارکین کو ملک بدر کردیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 سے 28 جنوری 2026 کے درمیان 12 ہزار 906 اقامہ قانون، 3 ہزار918 بارڈر سکیورٹی اور 3 ہزار 151 قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار419 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ان میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

48 ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف تھے۔

رہائش، سفر، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 11 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ مملکت غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

سعودی عرب، 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو مملکت میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائیداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں