تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: کرپشن کے الزام میں گرفتار 2 شہزادوں کی رہائی

ریاض: سعودی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے 2 شہزادوں مشعال بن عبداللہ اور فیصل بن عبداللہ کو معاہدے پر رضامندی کے بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر تشکیل دیے جانے والے اینٹی کرپشن یونٹ نے غبن میں ملوث ہونے والے شہزادوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا۔

سعودی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ حکومت نے گرفتار افراد کو مشروط رہائی دینے پر غور شروع کردیا جس کے تحت حراست میں لیے جانے والے شہزادوں کو اپنے اثاثوں سے دستبرداری کا اعلان کرنا ہوگا۔

حکومت نے گرفتار شہزادوں کی رہائی کے لیے مقرر کی جانے والی شرط سے تمام حراست میں لیے جانے والے افراد کو آگا کیا تھا جس کے بعد کچھ نے اُس معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ایک کھرب ڈالرکی کرپشن کا انکشاف ، 200 سے زائد افراد گرفتار

کرپشن یا بدعنوانی کے الزام میں گرفتار شہزادوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا اس ضمن میں سعودی حکومت نے جمعے کے روز سابق فرماں رواں شاہ عبداللہ کے 2 بیٹوں شہزادہ مشعال بن عبدللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو رہا کردیا۔

سعودی حکومت کے ذرائع نے جمعے کے روز دونوں شہزادوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ ابھی حراست میں ہی ہیں‘۔

یاد رہے گزشتہ ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے 11 شہزادوں، 4 موجودہ وزرا سمیت 38 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا اور ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو قید کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

علاوہ ازیں سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب نے انکشاف کیا تھا کہ حالیہ عشروں کے دوران ملک میں 1 کھرب ڈالرز کی کرپشن ہوئی، بدعنوانی میں ملوث 201 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے کی گرفتاری کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -