تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت؟ ویڈیو نے قیاس آرائیوں کو ختم کردیا

ریاض: سعودی ولی عہد کی ہلاکت کے حوالے سے اٹھنے والی افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں، عرب میڈیا نے شہزادہ محمد بن سلمان کی حالیہ ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں غیرملکی میڈیا میں یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پراسرار طور پر گمشدہ ہوگئے اور وہ منظر عام پر نہیں آرہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اور مبصرین کا خیال تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا میں مبینہ طور پر اسرائیل کی حمایت میں دیے جانے والے کے بعد سے منظر عام پر نہیں آرہے تاہم جلد دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

برطانوی نیوز چینل نے دو روزقبل ایک نوجوان کی تصویر جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی لاش ہے جنہیں مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق قیاس آرائیاں جھوٹی ثابت ہوئیں

قبل ازیں سعوی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کی پراسرار گمشدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے سرکاری ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویرجاری کی تھی جس میں سعودی وزیردفاع مصری صدر عبد الفتح السیسی، امیر بحرین حماد بن عیسیٰ اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے ساتھ موجود تھے۔

بعد ازاں سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے تمام افواہوں کو ایک بار پھر غلط ثابت کرتے ہوئے محمد بن سلمان کی حالیہ تصویر جاری کردی جس میں وہ کونسل برائے اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

تاہم اب سعودی میڈیا نے محمد بن سلمان کی حالیہ ویڈیو جاری کی جس کے ساتھ ہی تمام افواہوں نے دم توڑ دیا، عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ فوٹیج بدھ کے روز جدہ کی ہے جہاں سعودی ولی عہد نے یمنی صدر سے ملاقات کی اور اُن کا استقبال بھی کیا۔

ویڈیو دیکھیں

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -