تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے لیے ریلیف!

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی سہولت کے لیے آن لائن سوالات کے جواب کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا کہ مفت اقامے کی تجدید صرف سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے لیے ہے یا پھر انہیں ملکوں سے تعلق رکھنے والے جو مملکت میں موجود ہیں ان کو بھی اس سے فائدہ ہوگا؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ جن ممالک کے اقامہ ہولڈر غیرملکیوں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی عائد ہے صرف ان کے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں ہی 30 نومبر تک مفت توسیع ہوگی۔

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیور کیلئے مشکلات!

یہ سہولت اسی وقت ملے گی جبکہ غیرملکی سعودی عرب میں نہیں بلکہ پابندی زدہ ممالک میں ہی ہوں۔

خیال رہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود ہیں ان کے اقامے اور خروج عودہ ویزے کی توسیع 30 نومبر تک کردی جائے گی۔

مملکت خصوصی ریلیف کے طور پر سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ویزے کی مفت تجدید کررہا ہے جس سے صرف وہ تارکین وطن فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود ہیں تاہم دیگر افراد کے لیے یہ سہولت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -