تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کا انجام!

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم کارروائی سعودی دارالحکومت ریاض میں کی گئی، تفتیشی ٹیموں نے اقامہ اور محنت قانون کی خلاف ورزیوں پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتا افراد انفرادی ویزے پر مملکت میں مقیم تھے جو اپنے کفیل کے علاوہ دوسری جگہ پر کام کر رہے تھے، جس کے باعث کارروائی کی گئی اور گرفتاری عمل میں آئی۔

گرفتار افراد کو ڈیپوٹیشن سینٹر بھجوا دیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد انہیں ملک بدر بھی جاسکتا ہے۔ البتہ اس حوالے سے کوئی حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ اس بڑی کارروائی کے علاوہ مختلف تجارتی مراکز میں غیرقانونی اقدامات پر کئی تاجروں پر جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

سعودی کارکنوں کو میڈیکل انشورنس کی سہولت فراہم نہ کرنے پر بھی مالکان پر چالان کیا گیا۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے خبردار کیا ہے کہ اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -