بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے باب المندب کے راستے پیٹرول کی سپلائی بحال کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے باب المندب کے راستے پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن آئینی حکومت نے باب المندب آبنائے میں محفوظ جہاز رانی کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

قبل ازیں امریکا، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بحر احمر میں مشترکہ فوجی مشق استجاب النسر مشقیں مکمل کرلیں۔

- Advertisement -

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اطلاع دی ہے کہ عرب اتحاد نے باب المندب اور جنوبی بحر احمر کے راستے میں عالمی برادری کے ساتھ بھی تال میل پیدا کیا ہے۔

سعودی عرب نے 25 جولائی کو اپنے 2 آئل ٹینکرز پر حوثیوں کی جانب سے حملے کے بعد المندب کے براستہ پیٹرول کی سپلائی معطل کردی تھی، آئل ٹینکر پر 20 لاکھ بیرل تیل لدا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز پر دہشت گرد حوثیوں کے حملے سے بحراحمر اور باب المندب میں عالمی تجارت اور آزادانہ جہاز رانی متاثر ہورہی تھی۔

خیال رہے کہ عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، مصر، کویت، بحرین متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کے خلاف عالمی برادری سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے بار بار حملوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ وہ بین الاقوامی اقتصاد و تجارت کی اہم آبی گزر گاہ پر اثر انداز ہونے کے درپے ہیں، اس سے دنیا کے اس ہم خطے کی صورتحال مخدوش ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں