تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: ڈھائی ماہ کے تعطل کے بعد اندرون ملک پروازوں کا آغاز

ریاض: سعودی عرب میں ڈھائی ماہ کے تعطل کے بعد داخلی فضائی پروازوں کا آغاز کردیا گیا، فی الحال 11 ہوائی اڈوں سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2 ماہ سے زائد جاری سفری پابندیوں کے بعد اتوار کی صبح سے داخلی پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے جدہ ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون پر مسافروں کے خیر مقدم کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب پروازیں چلائی جائیں گی اور چیزیں جلد معمول پر آجائیں گی، کرونا وائرس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو تقریباً مفلوج کر دیا تھا۔ سوائے ان خصوصی پروازوں کے جو شہریوں کو دوسرے ملکوں سے واپس لانے کے لیے چلائی گئیں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے یا استقبال کرنے والوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اتوار سے سعودی عرب کے 11 ہوائی اڈوں سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کردیا گیا اور اس مقصد کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

فلائٹ سے قبل مسافروں کو خصوصی ہدایات نامے میں درج ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ جہازوں میں سماجی فاصلے کے اصول کے تحت ایک سیٹ خالی چھوڑی جائے گی تاکہ کرونا سے بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام مسافر اس امر کے بھی پابند ہوں گے کہ وہ ماسک اور دستانوں کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں جن میں ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنا اور درجہ حرارت کا معائنہ کروانا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -