ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب، غیرملکی ملازمین سے متعلق افواہ کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے  کہ جدہ کے بڑے تجارتی مراکز کے غیرملکی ملازمین کے بارے میں یہ اطلاع کہ وہ کرونا کے مریض ہیں غلط ہے، افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہ کی تردید کردی جس میں کہا گیا تھا کہ جدہ کے تجارتی مراکز سے کرونا وائرس میں مبتلا غیرملکی ملازمین پکڑے گئے ہیں۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس افواہ سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں تشویش تھی، اس قسم کی افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

محکمہ صحت جدہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غیرملکی ملازمین کے بارے میں یہ اطلاع کہ وہ کرونا کے مریض ہیں بالکل غلط ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیر گردش خبریں من گھڑت ہیں جن پر کان نہ دھرے جائیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 غیر ملکی گرفتار

سعودی محکمہ صحت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صحت سے متعلق خبر محکمہ صحت کے ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت افوا پھیلانے پر 5 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق افواہ سازی اور من گھڑت خبریں دینے سے ملکی نظام کو نقصان پہنچتا ہے، افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانا جرم ہے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں