تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: پابندیاں ختم ہورہی ہیں؟ معمول کی زندگی کی بحالی سے متعلق بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہم مملکت میں معمول کی زندگی کی دوبارہ بحالی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ترجمان وزارت صحت نے شہریوں کو امید دلائی کہ جلد سعودی عرب میں سرانجام دی جانے والی تمام تر سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی جس طرح کی صورت حال کورنا سے پہلے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ سعودی عرب میں معمول کی زندگی بحال ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجود تمام ویکسینز محفوظ ہیں اور ان کے استعمال سے مؤثر تنائج بھی سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ وبا کے خلاف ویکسین اہم ہتھیار ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جلد ہی ہم موجودہ صورت حال سے نکل جائیں گے، اس کے لیے حتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا، حکومت وبا سے متعلق مختلف امور پر کام کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -