سعودی عرب نے گزشتہ روز فلسطینی عوام کیلیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک اور امدادی قافلہ رفح بارڈر کراسنگ سے غزہ روانہ کردیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان میں فوڈ باسکٹس اور بچوں کا دودھ اور دیگر بنیادی ضرورت شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امدادی سامان غزہ میں فلسطینی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ امدادی قافلہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے مصائب دور کرنے کیلیے شاہ سلمان مرکز کے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔
سعودی عرب نے اب تک 173 ممالک میں 7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔
دوسری جانب چین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، امدادی سامان میں 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا کہ امدادی سامان میں 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل شامل ہیں۔
اسلام آباد میں امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر امیر مقام، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر اور چین کے سفیر نے شرکت کی۔
سعودی عرب آنے والوں کیلیے بینک اکاؤنٹ سے متعلق خوشخبری
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین کی لازوال دوستی کا عملی ثبوت ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


