تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کے لئے خوشخبری

ریاض : سعودی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں خصوصی معاوضہ، شفٹ دورانیے میں رعایت اور ٹرانسپورٹ الاؤنس ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت اور سماجی بہبود کی وزارت نے مملکت میں بازاروں کے 24 گھنٹے کھولے جانے کے فیصلے کے پیش نظر نائٹ شفٹ ورکرزکے حقوق کا متعین کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت کے سرکاری ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والے ملازمین کو متعدد خصوصیات حاصل ہوں گی، جن میں خصوصی معاوضہ، شفٹ کے دورانیے میں رعایت، ٹرانسپورٹ الاؤنس اور رات کی شفٹ میں کام کرنے کا خصوصی الاؤنس شامل ہے۔

ابا الخیل کا کہنا تھا کہ عموما نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو اعلی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ بہت کم ہوتا ہے لہذا ان کو دیگر شفٹوں میں کام کرنے والے ساتھیوں کے مساوی حقوق فراہم کرنا لازم ہے، اسی لئے نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کے حقوق میں ترقی، تربیت اور ملازمت میں پیش قدمی کا حق بھی خصوصیات میں شامل ہے۔

ترجمان نے کہا اگر کسی شخص کو میڈیکل رپورٹ میں نائٹ شفٹ میں کام کرنا اس کی صحت کے لیے نامناسب قرار دیا گیا ہو تو اس سے رات کے اوقات میں کام نہیں کروایا جائے گا۔ اسی طرح حاملہ خاتون کو بھی وضع حمل سے 24 ہفتوں (6 ماہ) قبل نائٹ شفٹ سے مستثنی قرار دیا جائے گا۔

وزارت محنت و سماجی بہبود کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ نائٹ شفٹ کرنے والوں کے لیے قانون کے مطابق طبی خدمات، غذائی ضروریات اور ہنگامی صورت میں مطلوبہ اقدامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے تجارتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کے لیے وزارت محنت و سماجی بہبود کی اجازت کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے مملکت میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

Comments

- Advertisement -