بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: متعدد غیر ملکی گداگر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر ریاض میں متعدد مقامات سے بیشتر غیرملکیوں کو گداگری کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھیک مانگنا (گداگری) سزا کے موجب سنگین جرم ہے خواہ براست راست کی جائے یا بالواسطہ‘۔

سعودی عرب کی پولیس کے مطابق شہر کی ایک شاہراہ میں پاکستانی تارک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے بہانے بھیک مانگنے میں مصروف تھا۔

’اسی طرح ٹریفک سنگل پر اردن کی ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔

پولیس کے مطابق شہر کے ایک پبلک مقام پر ایک اور اردنی خاتون کو گرفتار کیا گیا جو براہ راست لوگوں سے خیرات مانگ رہی تھی‘۔

سعودی عرب: 3 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

پولیس کے مطابق عام پبلک مقامات پر گداگر حقیقت میں محتاج نہیں ہوتے بلکہ یہ پیشہ ور ہوتے ہیں جن کے ساتھ کسی طور ہمدردی نہ کی جائے‘۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی گداگر نظرآئے تو فوراً مطلع کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں